اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم نہ ہوسکی، مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار540 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، مزید ایک ہزار467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.33فیصد تک جا پہنچی۔کورونا کیسز کی مجموعی تعداد13 لاکھ 7 ہزار174 ہو گئی ہے۔
Statistics 11 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,540
Positive Cases: 1467
Positivity %: 3.33%
Deaths :2
Patients on Critical Care: 615— NCOC (@OfficialNcoc) January 11, 2022
ملک بھر میں مزید 2 مریض کورونا سے لڑتے لڑتے جان سے گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار974ہو گئی۔ کورونا سے متاثر ہ 615مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.