پنجاب: میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول  کا اعلان

87

 

لاہور:  پنجاب میں صوبے بھر کے تمام نو  بورڈز کے سال 2022 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول  کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابقصوبے کے تمام نو بورڈز کے سال 2022 کے لیے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی 2022 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز  18 جون 2022 سے ہو گا۔

 

، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے بورڈ اجلاس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا، اجلاس میں تمام نو بورڈز  جن میں لاہور،  بہاولپور، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، ملتان ، راولپنڈی  اور سرگودھا بورڈ کے عہدیدار شامل تھے۔

 

خیال رہے کہ ان دنوں   پنجاب کے 24  اضلاع کے تعلیمی اداروں موسم سرما کی چھٹیاں جاری ہیں جو کہ 6 جنوری تک  ہونگی جبکہ دیگر اضلاع جن میں جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر،راولپنڈی، راجن پور،لیّہ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ، ان میں سردیوں کی چھٹیاں 3جنوری تا 13 جنوری 2022 تک  ہوں گی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کیا تھا، جہلم سمیت 12 اضلاع میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ 24 اضلاع میں آج 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں دی گئیں۔

 

تبصرے بند ہیں.