لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رے ایلنگ ورتھ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی کاؤنٹی یارکشائر نے گزشتہ روز سابق کرکٹر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
We are deeply saddened to learn that Ray Illingworth has passed away.
Our thoughts are with Ray’s family and the wider Yorkshire family who held Ray so dear to their hearts #OneRose pic.twitter.com/nvQa2f7RMz
— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) December 25, 2021
انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر کے انتقال سے متعلق خبر دیتے ہوئے لکھا کہ "ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ رے ایلنگ ورتھ کا انتقال ہو گیا ہے”
سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر رے ایلنگ ورتھ خوراک کی نالی کے کینسر میں مبتلا تھے جس کے لیے ریڈیو تھراپی کروا رہے تھے۔تاہم صحت یاب نہ ہو سکے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
ایلنگ ورتھ نے 1958 سے 1973 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 61 ٹیسٹ کھیلے، 31 میچز میں ٹیم کی کپتانی کی اور انگلینڈ کیلئے 12 میچز جیتے جن میں 1970 میں آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز بھی شامل ہے۔
ایلنگ ورتھ ایک آل راؤنڈر تھے، انہوں نے 23.24 کی اوسط سے 1,836 ٹیسٹ رنز بنائے اور 31.20 کی اوسط سے 122 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ 1993 اور 1996 کے درمیان انگلینڈ سلیکٹرز کے چیئرمین رہے جبکہ سے 1995 میں ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔
خیال رہے کہ سابق برطانوی ٹیسٹ کرکٹر ایلنگ ورتھ کی اہلیہ بھی رواں سال کے آغاز میں کینسر کیخلاف جنگ ہار کر انتقال کر گئیں تھیں۔
تبصرے بند ہیں.