امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارتی انتہا پسندی کا پول کھولتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے جو حال اس وقت مودی کی ہندو توا سوچ نے بھارت کا کر دیا ہے شاید ماضی میں ایسا نہ تھا ۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے انکشافات کرتے ہوئے کہا بھارت میں اقلیتیں خودکوغیرمحفوظ تصور کر رہی ہیں ،ہندوانتہاپسندمسیحی برادری کی عبادت گاہوں کونقصان پہنچاتےاورعبادت سےروکتےہیں،موت کےخوف سےمسیحیوں نےخودکوہندوظاہرکرناشروع کردیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ مسیحیوں پربڑھتےظلم کی وجہ ہندوانتہاپسندانہ سوچ ہے،بھارت میں اقلیتیں خودکوغیرمحفوظ تصورکرتی ہیں،ہندوانتہاپسندمودی بھارت کوقوم پرست ملک بنانےکےخواہاں ہیں،ہندوانتہاپسندمسیحیوں کوزبردستی ہندومذہب اختیارکرنےپرمجبورکررہےہیں،مسیحیوں کےخیراتی ادارےکوہندوانتہاپسندوکلانےبند کرانےکیلئےشکایات تک درج کرائیں۔
اخبار نے دعویٰ کیا کہ اقلیتوں پرمظالم کیخلاف مودی کی خاموشی پرعالمی برادری کوشدیدتحفظات ہیں،نریندرمودی مسلمانوں کےقتل عام،مسیحی برادری کی نسل کشی پرخاموش ہیں،نیویارک ٹائمز
تبصرے بند ہیں.