لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلوں کی سونامی میں غرق عمرانی سیاست اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے اور یہ وقت کا انتقال ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیلوں کی سونامی میں غرق عمرانی سیاست اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ڈان تنہاءہے اور مکرو فریب سے سزائیں دلوانے والا مافیا بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ سسیلین لٹیرے خزانہ لوٹ کر کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، یہ وہ وقت کا انتقام ہے جس کی گرفت میں حکومتی ٹولہ جکڑا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے نام لئے بغیر سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کرنے والے سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.