ریاض: مکہ المکرمہ میں آج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چاند کعبہ کےعین اوپر ہو گا جس سے لوگوں کے پاس موقع ہو گا کہ قبلہ کے درست رخ کا تعین کر سکیں۔
ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق آج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں یہ منظر دیکھا جا سکے گا، مقامی وقت کے مطابق چاند رات 3 بجکر23 منٹ پر کعبہ کے عین اوپر ہو گا جس سے قبلے کاصحیح رخ متعین کیا جا سکتا ہے۔ادارہ فلکیاتی علوم کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ بر صغیر، و سطی، مغربی ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکا، کینڈا سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ماہرین نے بتایا کہ جو علاقے مکہ سے فاصلے پر اور دور ہوں گے ان کے لیے قبلے کا رخ متعین کرنا بہت آسان ہو گا۔
واضح رہے کہ جس طرح سورج کعبہ کے عین اوپر آجاتا ہےاسی طرح چاندبھی آجاتاہے۔
تبصرے بند ہیں.