لاہور میں غیرملکی خاتون سے دست درازی کرنے والا گرفتار

48

لاہور: ڈی ایچ اے لاہور میں غیرملکی خاتون سے دست درازی کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے  ڈیفنس اے میں غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ملزم حسن رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جب کہ  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں مقیم  فلپائنی خاتون  نے درخواست دی تھی کہ ملزم حسن رضا نے اس کو اس کے گھر میں داخل ہوکر دست درازی کی اور توہین آمیز سلوک کیا تھا ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ ملزم حسن رضا زبردستی خاتون کے گھر داخل ہوا، تھپڑ مارے اور کپڑے پھاڑ ڈالے ،  ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مار پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔

تبصرے بند ہیں.