محکمہ موسمیات کی کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی شدید لہر کی پیش گوئی

102

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی شدید لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لہر 5 جنوری تک رہے گی جس دوران درجہ حرات 9 سے 10 تک رہ سکتا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور کراچی میں اس سسٹم کے تحت 26 اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان امکان ہے۔ 
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، چمن اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان بھی ہے جس کے باعث ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ 
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے کراچی 28 دسمبر سے سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہے گا جو 5 جنوری تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.