سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل ہونے والے عابد علی اب کیسے ہیں؟

32

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کی حالت مستحکم ہے اور وہ تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے مزید ٹیسٹس بھی کئے جا رہے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ان کی حالت تسلی بخش ہے ۔ ان کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں عضلات کی موجودگی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے  قائد اعظم ٹرافی میں اچانک سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کئے جانے والے عابد علی کی طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عابد علی کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کے مزید ٹیسٹس کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور دو ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں بالترتیب 91,133 اور 39 رنز بنائے تھے جبکہ پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد بھی ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.