فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

120

لاہور: فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے جو جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ سپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ اپنے کیرئیر کے دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔ 
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے جبکہ فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے کام کا موقع ملنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے مداحوں کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

تبصرے بند ہیں.