ٹوکیو: جاپان میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے انوکھا ماسک تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں ریسرچرز نے شتر مرغ کے انیٹی باڈیز کا استعمال کرتے ہوئے ایسا انوکھا ماسک تیارکیا ہے جو کورونا کی موجودگی کی صورت میں الٹرا وائلٹ روشنی میں چمک کر وائرس کی تشخیص کر دے گا۔
Japanese researchers have developed masks that use ostrich antibodies to detect COVID-19 by glowing under ultraviolet light https://t.co/NXL6RmLUFQ pic.twitter.com/syfT5n4dsu
— Reuters (@Reuters) December 10, 2021
اس حوالے سے ہونے والے ٹیسٹ میں ماسک پر شتر مرغ کی اینٹی باڈیز لگے فلٹر کا استعمال کیا گیا اور آٹھ گھنٹوں بعد فلٹرز کو ہٹا کر ایک ایسے کیمیکل سے اسپرے کیا گیا جو اگر وائرس موجود ہو تو الٹرا وائلٹ روشنی میں چمکتا ہے۔تاہم وہ افراد جو جن کورونا وائرس سے متاثرہ تھے ، ان کے استعمال کیے گئے ماسک فلٹر الٹرا وائلٹ روشنی میں ناک اور منہ کے ارد گرد چمکنا شروع ہو گئے۔اس حوالے سے کام کرنے والی ٹیم نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ایسا ماسک تیار کر لیں گے جو مخصوص الٹرا وائلٹ لائٹ کے استعمال کے بغیر بھی کورونا کی موجودگی پر چمک اٹھیں گے۔
تبصرے بند ہیں.