’اومی کرون‘ کے باعث بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز ملتوی

101

ممبئی: جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے باعث ناصرف ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کئے جا چکے ہیں بلکہ کرکٹ افریقہ نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویژن ٹو کے میچز کو بھی ملتوی کر دیا ہے اور اب بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ 
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقہ روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کیلئے بھارتی ٹیم نے 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کیلئے روانہ ہونا تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو طرفہ سیریز کو ملتوی کئے جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا ہے تاہم اس دورے کی نئی تاریخ سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.