نئی دہلی :آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد مودی سرکار نے کشمیر آل پارٹیز حریت کانفرنس کیخلاف کاروائی شروع کر دی ،آل پارٹیز کانفرنس پر پابندی لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے جلد کالے قانون ‘یُوپا ‘ کی آڑ میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا جائے گا۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
ٹائمز آف انڈیا نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے وزارت داخلہ کو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے خلاف پابندی لگانے کا جواز ثابت کرنے کے لیے تحریری طور پر دستاویزات جمع کرائے جاچکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کی صورت میں حریت کے تمام دھڑوں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے تمام دفاتر غیر فعال ہوجائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.