ٹی ایل پی سے پابندیاں ختم لیکن ’’سعد رضوی ‘‘کورہا کیوں نہیں کیا گیا ؟اوریا مقبول جان کا اہم انکشاف

127

لاہور :تحریک لبیک پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کے بعد 16 روز بعد وزیر آباد سے دھرنا تو ختم کر دیا لیکن آج بھی سعد رضوی کو رہا نہیں کیا گیا اور اب ممکن ہے یہ دھرنا لاہور ملتان روڈ مسجد رحمتہ العالمین پر یہ دھرنا دے دیا جائے ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونےو الے مذاکرات میں معاہدہ پر 50 فیصد عملدر آمد ہو چکا ہے جس میں ٹی ایل پی کے قائدین سمیت کارکنوں کی رہائی بھی شامل ہے ۔

 

تحریک لبیک کیساتھ ہونےو الے حکومتی معاہدے کے بعد اب یہ سوال زور پکڑتا جا رہا ہے کہ سعد رضوی کو رہاکیوں نہیں کیا جا رہا ہے ؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ سعدرضوی نے خود یہ کہہ رکھا ہے کہ جب تک قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہو جاتی وہ باہرنہیں آئینگے ۔

 

اوریا مقبول جان نے سعد رضوی کی رہائی سے متعلق کونسے اہم انکشافات کیے ۔۔۔ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

تبصرے بند ہیں.