شوگر کے مریضوں کیلئے ایسی خوشخبری جو وہ نہیں جانتے !

2,173

شوگر کے مریضوں کے لیے میٹھی چیز کا پرہیز ضروری ہے لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ شوگر کے مریض کچھ میٹھی چیزیں بھی کھا سکتے ہیں۔ شوگر کے مریض سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ان کو روزانہ کتنی کیلوریز کی ضرورت ہے؟ ہر انسان کے لیے روزانہ کیلوریز کی ضرورت اس کے کام اور وزن کے مطابق ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ وقفے وقفے سے کم کیلوریز حاصل کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانا نہ کھائیں نارمل انسان دن میں تین مرتبہ کھانا کھاتا ہے لیکن شوگر کے مریض کھانے کو تین کی بجائے پانچ یا چھ حصوں میں تقسیم کریں ایک ہی دفعہ زیادہ کھانے سے شوگر کی مقدار بڑھے گی جس کی وجہ سے جسم میں انسولین کی مقدار کم ہو گی لیکن کم۔کھانے سے شوگر کی مقدار بھی مناسب مقدار میں بڑھے گی جو انسولین کی کم مقدار سے بھی کنٹرول رہے گی اس کے علاوہ کھانے میں ایسی خوراک کا استعمال کریں جس میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہو کاربوہائیڈریٹس کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے سِمپل کاربو ہائیڈریٹس اور کمپلیکس ہائیڈریٹس سِمپل کاربوہائیڈریٹس میں چینی اور اس سے بنی اشیاء کولڈ ڈرنکس اور جوسز وغیرہ شامل ہیں کمپلیکس کاربو ہائیڈریٹس والی اشیاء  میں اناج اور اس سے بنی اشیاء دالیں اور چاول شامل ہیں کاربوہائیڈریٹس کے بعد پروٹین اور فیٹس سے بھی کیلوریز حاصل ہوتی ہیں تو ان کا استعمال بھی مناسب مقدار میں کریں۔ اکثر شوگر کے مریض صبح ناشتے میں رس اور کیک اور بریڈاستعمال کرتے ییں ہو نہیں جانتے کہ یہ ان کے لیے کتنا نقصان دہ ہے ان چیزوں کی جگہ برائون بریڈ استعمال کریں جس میں میدے کی مقدار کم۔اور چوکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بیسن گندم اور جو کے آٹے کو مکس کرکے اس کی روٹی سے بنا کر کھانا بھی انتہائی مفید ہے وہ چینی کے بغیر چائے یا کافی استعمال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ گرین ٹی بھی استعمال کر سکتے ہیں سبزیوں میں توری گوبھی پیاز اور بینگن وغیرہ اور تما م ہری سبزیاں استعمال کر سکتے ہیں ہری سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ خون کی کمی کی صورت میں بھی کافی فائدہ پہنچاتی ہیں  ایسے پھل استعمال کریں جن میں میٹھے کی مقدار کم ہو جیسے کہ سیب، انار گریپ فروٹ پپیتاّغیرہ لیکن ان کا استعمال بھی مناسب مقدار میں کریں مثلاً روزانہ کوئی ایک پھل ہی استعمال کریں مثلاً روزانہ یا تو ایک سیب کھائیں یا پپیتا یا انار اگر شوگر کنٹرول میں ہو تو صبح و شام بھی ایک ایک کھا سکتے ہیں مندرجہ ذیل پھل آپ کھا سکتے ہیں۔

سیب مالٹا بلیو بیریز گریپ فروٹ ناریل امرود سٹرابریز جامن چیریز آڑو پپیتا انجیر انار آملہ اور ٹماٹر گوشت میں مچھلی کا استعمال کریں مٹن اور بیف مناسب مقدار میں استعمال کریں لیکن سری پائے بالکل استعمال نہ کریں یہ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور کوشش کریں کہ برائلر کی جگہ دیسی مرغی استعمال کریں زیادہ تلی ہوئی اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں جیسا کہ پراٹھے سموسے پکوڑے برگر پراٹھا، پیزا حلوہ پوری وغیرہ اور کھانا پکانے کے لیے گھی کی جگہ آئل استعمال کرنے کی کوشش کریں اور آئل وہ استعمال کریں جن کو بیجوں سے حاصل کیا گیا ہو کارن آئل سویا آئل سرسوں کا اور زیتون کا آئل وغیرہ ماش کی دال کے علاوہ تمام قسم کی دالیں کھائی جا سکتی ہیں۔انڈا بھی بغیر زردی کے کھا سکتے ہیں ڈرائی فروٹ میں کاجو اخروٹ پستہ اور بادام کھا سکتے ہیں شوگر کے مریض دن بھر میں دس سے بارہ گلاس پانی پئیں جو کہ بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے شوگر کے مریضوں کو اس بات کی پریشانی رہتی ہے اور وہ  سوچتے ہیں کہ اس بیماری میں بہت سی کھانے کی چیزوں پر پابندی لگ جاتی ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے آپ بہت سی چیزیں کھا سکتے ہیں جن میں میٹھے پھل بھی شامل ہیں بس احتیاط کی ضرورت ہے کھانا وقفے وقفے سے اور کم مقدار میں کھائیں۔

کھانے میں ہری سبزیاں لہسن ادرک دار چینی زیتون کا تیل مچھلی جو کا آٹا نیسن جوار کا آٹا کالے چنے اور سبزیوں اور باقی جو چیزیں بتائی گئی ہیں ان کا استعمال زیادہ کریں ان سب پر عمل کریں ایک مہینے میں فرق آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا۔ کوئی ڈاکٹر یہ دعوی نہیں کر سکتاکہ انسولین یا شوگر کی میڈیسن سے شوگر کی بیماری مکمل طور پر ختم ہو جائے گی لیکن اس بیماری کو سمجھ کر اپنی غذا کی تبدیلی اور لائف سٹائل سے اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.