لاہور :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا نا اہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب قوم پر مسلط ہے ،ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے۔
PDM اور مسلم لیگ ن عوام کے احساسات کی ترجمانی اور انکی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے، آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔ آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 6, 2021
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ملک میں جاری مہنگائی کا طوفان عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے ، نااہل حکمران کا مسلط کردہ مہنگائی کا شدید عذاب قوم پر مسلط ہے ،ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار جاری ہے۔
آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہیں کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔ ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 6, 2021
انہوں نے کہا جب حکمران کا دل عوام کی ہمدردی اور آنکھ حیا سے عاری ہو جائے آئے تو یہی ڈھٹائی دیکھنے میں آتی ہے، آپ کے خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟
تبصرے بند ہیں.