وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

87

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ،بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتمادقرارداد کے حق میں 33 اراکین کھڑے ہوگئے ۔

نمائندہ نیو نیوز کےمطابق تحریک پیش کی گئی تو سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا عدم اعتماد 20 فیصد ممبرا ن پیش کر سکتے ہیں لیکن جیسے ہی قرار داد پیش کی گئی تو اس کے حق میں 33 اراکین کھڑے ہو گئے ۔

تحریک عدم اعتماد سردار کھیتران کی طرف سے پیش کی گئی ،اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار عبد الرحمن کھیترا ن نے کہا وزیر اعلیٰ کی کارکردگی مایوس کن ہے ،وزیراعلیٰ کی حیثیت سے جام کمال عوام کو ریلیف دینے میں تین سال سے ناکام رہے ،انہوں نے کہا جام کمال تین سال سے بلوچستان کے معاملات بنا مشاورت چلاتے رہے ، خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے مایوسی ، بدامنی ، بے روزگاری کے ساتھ اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.