وزیر اعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کا دورہ، ناقص صفائی پر اظہار برہمی

107

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ سردار عثمان بزدار نے صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے فیروز پور روڈ،ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، کالج روڈ اور اکبر چوک پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹو گرافر و کیمرہ مین بھی ساتھ موجود نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صفائی کی صورتحال کے بارے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں۔ صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کی جائے۔ متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرے بند ہیں.