راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکی کیساتھ افسوسناک واقع

113

راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب جرگہ نے لڑکی کے بھائی کے کسی لڑکی کیساتھ مراسم کی سزا اس کی بہن کو دینے کی کوشش کی ۔

تھانہ رتہ امرال پولیس نے مدعیہ مقدمہ کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے تین بھائیوں، دو خواتین سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے جس پر جرگہ نے میری بیٹی کو ونی کا فیصلہ کیا جبکہ تینوں بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ میری بیٹی کو ونی کیلئے اغواء کیا اور مزاحمت کرنے پر مجھ پر بھی تشدد کیا۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروالیا، گرفتار ملزمان میں لڑکی سے شادی کا خواہشمند جعفر اسکی خالہ شریفاں، بھابھی طاہرہ اور ایک جرگوئی ارسلان اور مدعیہ کے بیٹے شاکر، سیف اور سلیمان بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.