بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کر لی

143

نیو یارک: دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کر لی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔

اس تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو بند کردیا تھا جبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا۔ یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔ تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔

جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.