کاہنہ پولیس کی کارروائی، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

107

لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں نامعلوم ملزم کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم نے والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کا شاہد ہے۔ متاثرہ بچی سکول سے واپس گھر آئی تو گھر خالی تھا، اس کے والدین محنت مزدوری پر تھے۔

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کیساتھ زیادتی ناقابل برداشت عمل ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.