مہلک کورونا وائرس سے مزید 28 افراد کا انتقال، ایک ہزار 4 نئے کیس رپورٹ

38

اسلام آباد: پاکستان میں مہلک وائرس سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے ہیں جس سے اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی مجموعی تعداد اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 43 ہزار389  کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.