سانحہ مینار پاکستان، عائشہ اکرم نے واقعہ کا ذمہ دار ساتھی ریمبو کو قرار دے دیا

161

 

لاہور : لاہور کے سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ  آگیا ۔متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کو ولن بنادیا۔عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا  دیا ،عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کرا دیا۔

 

 نیو نیوز کے مطابق عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان  میں کہا ہے کہ تمام واقعہ کا ذمہ دار ریمبو ہے۔گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا ۔  ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ۔

 

عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ  ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ۔  میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔

 

متاثرہ خاتون کے مطابق  ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے  عائشہ اکرم کے بیان پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے بند ہیں.