موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی ،اب ہیلمٹ کیساتھ ایک اور پابندی

636

 

کراچی :حکومت نے موٹر وہیکل کے قانون میں ترمیم کر دی جس کے بعد اب کراچی سمیت پورے سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کیساتھ ساتھ دونوں سائیڈ شیشے لگانے کی پابندی کرنا ہو گی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ایک اہم عوامی مسئلہ کو دیکھتے ہوئے موٹر وہیکل کے قانون میں ترمیم کی ہے اور اس کے تحت اب تمام موٹر سائیکل والوں کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ اپنی موٹر سائیکل کے دونوں سائیڈ کے شیشہ لگانے ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس بات کا مطالبہ کیا تھا کہ موٹر سائیکلوں میں شیشہ نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ای چلان کے بعد سے جعلی نمبرز پلیٹس میں اضافے کے بعد اس کی روک تھام کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے ،جس کے بعد بیک لائٹس کیساتھ فلشر لگانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے ،سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے اب جعلی اور غیر ممنوعہ نمبر پلیٹس والی گاڑی یا موٹر سائیکل کا صرف چلان ہی نہیں بلکہ مقدمہ درج کیا جائیگا ۔

ان اقدامات کے علاوہ پنجاب حکومت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ فیس میں بھی اضافہ کر چکی۔ موٹر سائیکل اور رکشہ کی حد رفتاری سے تجاوز پر 500 روپے، گاڑی کو 750 روپے، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرالر کو 1000 جرمانہ کیا جائےگا۔

تبصرے بند ہیں.