دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی سرکاری ایئر لائن ایئر عربیہ نے مسافروں کے لیے پرکشش آفر کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر عربیہ نے اپنے مسافروں کو پرکشش آفر دیتے ہوئے رعایتی پیکج کا اعلان کر دیا۔ ایئرعربیہ نے مسافروں کے لیے 5 روزہ سیل میں رعایتی ٹکٹیں رکھی ہیں اور اس سہولت سے اتوار 26 سے 30 ستمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
ایئر عربیہ کے مطابق مسافر سیل کے دوران بکنگ کروا سکتے ہیں جو کہ اگلے ماہ کی 25 تاریخ تک کے لیے قابل استعمال ہوں گی۔ سیل میں مختلف مقامات کے لیے رعایتی ریٹرن ٹکٹس رکھے گئے ہیں اور ان میں سرفہرست 849 درہم کی دوطرفہ ٹکٹ ہے۔ وہ مسافر جو استنبول اور بیروت جانا چاہتے ہیں وہ 999 درہم میں ریٹرن ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
رعایتی سیل میں قاہرہ 1049 درہم، اسکندریہ 1049 درہم، عمان 1249 درہم، خرطوم 1249 درہم اور دیگر مقامات شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.