لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 47 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 30 ہزار 238 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی ۔
تبصرے بند ہیں.