وزیراعظم کا ایک اور دوست ساتھ چھوڑ گیا

129

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے ایک اور ساتھی نے راہیں جد ا کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا ۔ وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تابش گوہر نے استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ہے ۔

 

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر تابش کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ۔ معاون خصوصی پر الزام تھا کہ انہوں نے مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچایا ۔ اس حوالے سے وزیر توانائی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.