نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ

152

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی لیکن انہوں نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی تھریت نہیں تھا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی انچارج نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے دورہ منسوخ کر رہے ہیں اور ان سے پوچھا گیا کہ اگر سیکیورٹی خدشات تھے تو بتایا کیوں نہیں گیا جبکہ انہیں یہ بھی پیشکش کی کہ میچ بغیر تماشیوں کے کھلیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پر سیکیورٹی فراہم کی لیکن انہوں نے یکطرفہ طور پر اپنا دورہ منسوخ کیا کیونکہ ہمارے پاس کوئی تھریت نہیں تھا اور نیوزی لینڈ کے دورے کو ایک ساز ش کے تحت ختم کیا گیا ہے کیونکہ دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی اور یہ ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے تاہم میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔

صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ استعفی دیں گے؟، اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی عقل کی بات کرو۔ جس کی بھی سازش ہے نام لینا مناسب نہیں لیکن یہ وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیرعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی اور انہوں نے بھی یہی کہا کہ تھریٹ کا مسئلہ نہیں ہے جبکہ معلوم ہوا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی 24 سے 48 گھنٹے میں اپنا فیصلہ کر لے گی اور وہ جو فیصلہ کرے گی وہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے اور پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے اور انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھی زبردست انتظامات ہوں گے۔ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے اور نہیں چاہتے کہ وہاں کوئی بھوکا مرے جبکہ افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے قبل ‘سیکیورٹی خدشات’ کی وجہ بتا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ موصول ہوا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتِ پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے اور ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی اور وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلی جنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی کا خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی کہ بلیک کیپس نے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ کے بعد اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.