افغانستان سے خواتین فٹبال کھلاڑی پاکستان پہنچ گئیں

137

لاہور: افغان فٹبال کھلاڑی خواتین پاکستان پہنچ گئیں ،افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹبالرز اپنے اہل خانہ اورکوچز  کے ساتھ لاہور پہنچی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی فٹبال  کی کھلاڑی خواتین لاہو رپہنچ گئی ہیں ۔ فیفا فٹبال ہاؤس پہنچنے پر پی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ  پنجاب کے حکام نے کھلاڑی دستے کا استقبال کیا۔ پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

افغانستان کی ویمن یوتھ اورکلب کے کھلاڑی فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔ افغان دستے کے پاکستان میں کوارڈنیٹرسردار نوید حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان مہمانوں کو تیس ماہ کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔ یہ اس وقت تک ہمارے مہمان ہوں گے، ان کے کھانے پینے اوررہائش کا مکمل بندوبست ہم کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.