ممبئی : بھارت کے ایک ہوٹل میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی تیسری منزل سے گرکرہلاک ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اجین میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کرہلاک ہوگئی ہے۔تاہم پولیس اس ہلاکت کی چھان بین کررہی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پندرہ سالہ نابالغ لڑکی ہوٹل میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ٹھہری تھی ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے بوائے فرینڈ میلونگ جارج اور ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق کمرے سے شراب کی بوتلیں اور دیگر قابل اعتراض اشیاء بھی ملی ہیں ۔
جب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو اس میں لڑکی ہوٹل کی تیسری چھت سے گرتی ہوئی نظر آتی ہے پولیس نے اب اس بات کی تفتیش کرنی ہے کہ کیا وہ لڑکی خود گری یا اس کو کسی نے دھکا دیا ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بدھواریا کی فرسٹ ایئر کی طالبہ اور محلے کا رہائشی میلونگ جارج دوست تھے اور دونوں ایک اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے ۔ اتوار کے روز دونوں کو اکٹھے جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔
لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی اور میلونگ فرار ہوگئے تو ہم نے لڑکی کے اغوا کی رپورٹ درج کرانے کا فیصلہ کیا لیکن میلونگ کے گھر والے ان کے گھر آگئے اور کہا کہ دونوں کی شادی کرادیتے ہیں جس پر ہم نے بھی رضا مندی ظاہر کردی تھی لہذا ہم تھانے نہیں گئے لیکن اگلے روز ہی لڑکی کی لاش مل گئی تھی ۔
ادھر پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بارے میں اطلاع ملتے ہی ہوٹل کے مالک اور دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ پولیس اب اس پہلو پر جانچ کر رہی ہے کہ لڑکی چھت سے کودی تھی یا کسی نے جان بوجھ کر اس کو دھکا دیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.