معروف کامیڈی اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے

223

کراچی : اپنی طرز کے منفرد کامیڈین لہری  کی آج نویں برسی ہے۔وہ 13 ستمبر سال 2012 میں انتقال کرگئے تھے  ۔

پاکستانی فلم انڈسٹری میں سینکڑوں جاندار کردار ادا کرنے والےاداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیاتھا ۔ فلموں میں آنے سے پہلے وہ  اسٹینو ٹائپسٹ کی جاب کرتے تھے ۔

انہوں نے ریڈیو پر صداکاری بھی کی، 1956 میں بننے والی فلم انوکھی میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منورظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔

جداگانہ کا میڈی کی بدولت انہوں نے کئی معروف فنکاروں کے درمیان اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ۔ انہوں نے تیس سال تک پاکستان فلم انڈسٹری میں کئی ناقابل فراموش کردار ادا کئے ۔ انہوں نے 220 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی آخری فلم ” دھنک ” تھی ۔

اداکار لہری کو  12 نگار ایوارڈز جب کہ 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا ۔

1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور13 ستمبر 2012 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

تبصرے بند ہیں.