ٹی 20 ورلڈکپ، میتھیو ہیڈن اور ویرنون فلینڈر قومی ٹیم کے کوچ مقرر

193

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلین کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ورنون فلینڈر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا ہے۔
پی سی بی بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میتھیو ہیڈن جارحانہ انداز کے کھلاڑی ہیں اور فلینڈرز کو بھی جانتا ہوں وہ بھی بہترین کریں گے۔ 
رمیز راجہ نے کہا کہ کوئی بھی کلب ایک انٹرنیشنل کرکٹر دے گا بورڈ اس کلب کا سارا خرچ اٹھائے گا، ویمن کرکٹرز کا بھی پے سکیل اوپر لے کر جائیں گے اور ویمن ونگ کو مزید طاقتور بنائیں گے۔ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ باہمی سیریز یا میچز کے حوالے سے میری پالیسی بھی پیچھے نہ بھاگنے والی ہو گی جبکہ قومی ٹیم سے کہوں گا کہ وہ اپنے ڈر سے باہر نکل آئیں اور کارکردگی دکھائیں۔ 

تبصرے بند ہیں.