دادو ، گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

179

دادو: صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق گورکھ ہل اسٹیشن کھاول لک کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں 4 سیاح جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

 

جاں بحق افراد کی شناخت سلیم اللہ، اسلم سیال، طارق چانڈیو اور واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.