طالبان کی ملا ہیبت اللہ کی قیادت میں ملا عمر کی قبر پر حاضری

279

 

کابل : امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت نے بانی امیر ملاعمر کی قبر پر حاضری دی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر تصاویر زیر گردش ہیں جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ تصاویر افغان صوبے زابل کی ہیں جہاں اعلیٰ طالبان قیادت ملا عمر کی قبر پر حاضری دینے جارہی ہے۔

 

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قافلے کی قیادت طالبان کے موجودہ امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کی۔ طالبان قیادت نے سابق امیر کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

بعدازاں بانی امیر ملاعمر کی قبر پر اعلیٰ قیادت کی حاضری کی طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے تصدیق کی۔

 

تبصرے بند ہیں.