مجھے مونچھوں کے بغیر وسیم اکرم چاہئے ، اہلیہ وسیم اکرم

211

میلبورن : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قرنطینہ میں اپنا حُلیہ تبدیل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قرنطینہ میں مونچھیں رکھ لیں  ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے۔لیکن  ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو وسیم اکرم کی مونچھیں پسند نہیں آئیں۔

شنیرا اکرم نے واضع طورپر کہہ دیا کہ آپ مونچھوں کے بغیر گھر نہیں آسکتے ۔

ویڈیو پیغام میں شنیرا نے کہا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم  میلبورن پہنچنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں اور وہ  قرنطینہ کے دن پورے ہونے کے بعد اپنے  گھر روانہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.