کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا اور چار ماہ کے دوران ڈالر 13.57 روپے مہنگا ہوا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.20 روپے کا ہوگیا۔ چار ماہ کے دوران ڈالر 13.57 روپے مہنگا ہوگیا ہے.
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/G1mje4p9zh pic.twitter.com/oGlpCjY3SA
— SBP (@StateBank_Pak) August 25, 2021
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہیں جن میں دیگر عوامل کے ساتھ پاکستان کے پڑوس افغانستان کی صورتحال اہم ہے جبکہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی مقامی کرنسی کے لیے ایک اور منفی رجحان کا سبب بنی ہے جس کی وجہ سے عدم اعتماد پیدا ہوا ہے۔
رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.