رمیز راجہ کا پی سی بی کی چیئرمین شپ کیلئے امیدوار بننے کا امکان 

318

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی چیئرمین شپ کیلئے نئے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تین سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے جس کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب ہو گا اور کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کئے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں جو کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد کافی عرصے سے کمنٹری کے شعبہ کیساتھ منسلک ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کی مختلف دوروں پر کارکردگی کے حوالے سے تجزیہ اور تبصرہ بھی پیش کرتے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.