امریکا نے طالبان حکومت کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا

151

واشنگٹن: ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے طالبان کیساتھ کام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر منحصر ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی حکومت کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے جو اپنے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کر سکے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا اشرف غنی کو افغانستان کا صدر سمجھتے ہیں ؟ نیڈ پرائس نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور سوال گول کر گئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ طالبان شدت پسند تحریکوں سے دور رہے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی تاحال نہیں ہوئی۔ امریکا افغانستان میں اقتدار کی باضابطہ منتقلی پر عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.