افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

193

اسلام آباد : افغانستان کی بدلتی صورتحال اور اشرف غنی کے استعفے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے  وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ۔

 

اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

 

واضح رہے کہ افغانستان پر 20 سال بعد دوبارہ سے طالبان کی حکومت آگئی ہے۔ تمام شہروں پر طالبان کا قبضہ ہے ۔ صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد وہ افغانستان سے تاجکستان چلے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.