کراچی: سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور ڈاکو بن گیا ۔بیس کروڑ روپے کیش لے کر فرار ہوگیا ۔
نجی سیکورٹی کی وین کراچی میں طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی۔ وین نے آئی آئی چندریگر روڈ پر موجود ایک بینک میں کچھ رقم ڈلیور کرنا تھا ۔ جس کو لے کر کچھ گارڈ نیچے اترے تو وین ڈرائیور نے گاڑی چلا دی ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین میں بیس کروڑ روپے کی رقم موجود تھی ۔
ڈرائیور وین کو مسکین گلی میں چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہوگیا ۔
میٹھا در پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو جلد پکڑ لیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.