اولمپکس جیولین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل نہ جیتنے والے ارشد ندیم کا پہلا بیان سامنے آگیا 

188

اولمپکس جیو لین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل نہ جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کاپہلا بیان سامنے آگیا ۔

قومی ایتھلیٹ ارشدندیم کا کہنا ہے معذرت!عوام کی امیدوں پرپورانہیں اترسکا، والدین اورعوام کاشکریہ، جن کی دعاؤں سےاس مقام تک پہنچا۔

ارشد ندیم نے کہا  اگلی باربھرپورتیاری کےساتھ اولمپکس میں شرکت کروں گا۔

واضح رہے ارشد ندیم فائنل رائونڈ میں بہترین کارکردگی نہیں دکھا سکے اور جیولن تھرو کے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ،عوام کا ارشد ندیم سے متعلق کہنا تھاکوئی بات نہیں اگر گولڈ میڈل نہیں جیتا ارشد ندیم تم نے ہمارے دل جیت لیے ۔

اس سے قبل والدہ ارشد ندیم  اعلیٰ حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں کے کسی ایم این اے یا ایم پی اے نے بیٹے کو سپورٹ نہ کیا،ارشد ندیم کے پاس ٹریننگ کرنے کیلئے کوئی جدید مشینری نہیںتھی ،ارشد ندیم کو اس ٹورنامنٹ سے پہلے انتظامیہ سمیت کسی نے نہ پوچھاتھا ،اگر حکومتی سرپرستی ملی ہوتی تو یقینا آج نتیجہ کچھ مختلف ہو تا۔

تبصرے بند ہیں.