لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 67 افراد انتقال کر گئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 745 مزید نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 981 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4745 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 67 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 58 ہزار 405 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2095 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 711 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد اناسی ہزار 992 ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.