اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

152

اسلام آباد: اوگرا نے ایک بار پھر سے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کے بعد سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

 

اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کئے جانے کے بعد سوئی سسٹم کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی-

تبصرے بند ہیں.