دو خاندانوں نے ادارے تباہ کرکے ملک کو لوٹا : وزیراعظم عمران خان

189

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے۔ بھارت سے آنے والا ڈیلٹا وائرنٹ بہت زیادہ خطرناک ہے۔ یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ میں عوام کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت کو پیغام ہے کہ لاک ڈاؤن کریں گے تو لوگ بھوکے مریں گے۔ سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ لاک ڈاؤن کردیں اس وقت لاک ڈاؤن لگانا ٹھیک فیصلہ ہے اس سے کورونا کا پھیلاؤ رکے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤ ن لگاتے ہوئے ہمیں غریبوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ ان کا کیا  بنے گا جہاں کورونا کی شرح زیادہ ہے وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائیں۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بالکل درست ہے۔مکمل لاک ڈاؤن سے غریب عوام مشکل کا شکار ہو رہے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے پر علما کا مشکور ہوں۔ بھارتی حکومت نے امیروں کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن لگایا اور تو وہاں غربت اوپر چلی گئی ۔

انہوں نے عوام سے ایک بار پھر ایس او پیز پر عملدر آمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے کے ساتھ ساتھ ماسک بھی ضرور پہنیں کیونکہ یہ ماسک پہننا بہت آسان اس سے کورونا کا پھیلاؤ بڑی حد تک رک جاتا ہے۔ ماسک پہننے سے 70 فیصد تک کورونا کا پھیلاؤ رکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی صورت لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا۔ بندجگہوں ، شادی کی تقریب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ شہری بند جگہ میں جہاں لوگ زیادہ ہیں ضرور ماسک پہنیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیسے لوٹنے کے لیے اداروں کو کمزور کرنا پڑتا ہے دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا۔ ہمارے دور میں نیب نے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑا۔جب یہ دونوں حکومت کر رہے تھے تو انہوں نے نیب کو نہیں بدلا۔جس طرح نیب کا ادارہ تباہ ہوا اس طرح باقی ادارے بھی تباہ ہوئے۔ نیب کا قانون 20 سال سے پاکستان میں چل رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب میں انہوں نے اپنے آدمی بٹھا رکھے تھے جس وجہ سے ملک کو بیدردی سے لوٹا۔انہوں نے اداروں میں من پسند نااہل افراد کو بٹھایا جنہوں نے اداروں پر توجہ نہ دی۔اسپورٹس کا ادارہ بھی انہی کرپٹ افراد کی نااہلی کی وجہ سے تباہی سے دوچار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان اور جان شیر خان 10 سال اسکواش کھیلنے کے باوجود اداروں کے سربراہ نہ بن سکے۔ہاکی فیڈریشن میں بھی نااہل افراد بھرتی ہوئے جنہوں نے اس ادارے کو تباہ کیا۔اپنےآخری 2 سال کی حکومت میں اسپورٹس کے شعبے پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نور مقدم قتل کیس کی مکمل تفصیل لی ہے۔ یہ بہت خوفناک کیس ہے۔ کوئی سمجھتا ہے کہ وہ دہری شہریت کے باعث بچ جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔نور مقدم قتل کیس میں قاتل نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جو محنت سے انتخابی نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سال سے کہہ رہے ہیں لیکن اپوزیشن وقت ہی نہیں دے رہی ۔ پہلی بار کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لے کر آیا۔  آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیر سے لگائے گئے۔ الیکشن میں ن لیگ کی حکومت اور ان کی مشینری تھی۔ الیکشن میں دھاندلی روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکٹرانک مشین لائی جائے ۔جیسے ہی ووٹنگ ختم ہوگی فوراً رزلٹ آجائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.