پاک فضائیہ کے سربراہ سے جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس فورسز چیف کی ملاقات

173

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپہوانی ا نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کی طرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔

ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

تبصرے بند ہیں.