خاتون کے اغوا اور تشدد کی ویڈیو وائرل، عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائمز کو طلب کر لیا

211

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کی جانب سے 27 سالہ خاتون کے اغوا اور مبینہ تشدد کیس میں سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو طلب کر لیا کر لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ خاتون کو اغوا کر کے تشدد اور موبائل ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا، سائبر کرائم کو درخواست دی لیکن مواد ہٹایا نہیں جا رہا۔

وکیل نے کہا کہ خاتون کو پنجاب لےجایا گیا جہاں سے وہ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوئی، اس اغوا اور تشدد کے کیس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ملازم غلام معین الدین مفرور جبکہ آصف رضا گرفتار ہے۔ عدالت نے سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.