اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے انوکھا مشورہ مانگ لیا

215

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بالوں کے حوالے سے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو ان کے بالوں نے مشکل میں ڈال دیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے کہ بال کٹواؤں یا بڑھنے دوں ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں وہ اپنے بالوں کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو دکھا رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے رائے طلب کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو، میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور میں تھوڑی الجھن میں ہوں۔ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر ہیر کٹ کروا کر بال چھوٹے کروا لوں ؟، اس فیصلے میں میری مدد کریں۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو چھوٹے بال اور کچھ نے لمبے بال رکھنے کا مشورہ دیا اور کسی نے تو یہ بھی کہا کہ آپ پر ہر طرح کے بال اچھے لگتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.