خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی

156

کراچی: پی پی رہنما خورشید شاہ و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کے صاحبزادوں ایم پی اے سید فرخ شاہ، زیرک شاہ ،داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ، دو بیگمات سمیت 17 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ سماعت عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی۔ اس موقع پر خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس پر اور ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ کو سینٹرل جیل سے بکتر بند گاڑی میں عدالت لاکر پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہے،اس دوران نیب کی جانب سے ریفرنسز کے گواہاں عدالت میں پیش ہوئے جن سے خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے وکلاء نے کافی دیر تک جرح کی، ان کی جرح جاری تھی کہ عدالت نے سماعت چاراگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.