دوسرا ٹی ٹوئنٹی : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

203

لیڈز: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی ۔ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

 

لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ہے۔ 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 155 رنز بناسکی۔

 

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میزبان ٹیم نے کپتان بٹلر کے 59 رنز کی بدولت 19.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی طرف سے محمد حسنین نے تین ، حارث رؤف اور عماد وسیم نے دو دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو بابر اعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا لیکن اس کے بعد تمام کھلاڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تو چل میں آیا  کی مثال بنے رہے ۔

 

محمد رضوان نے 37 اور شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان بابر اعظم صرف 22 رنز بناسکے ۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کی تھی جو انگلینڈ برابر کردی۔سیریز کا آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.