238

بھارت میں ایک کروڑ مالیت کا بکرا، پورے ملک میں دھوم مچ گئی

 

نئی دہلی: بھارت میں ان دنوں ایک کروڑ روپے مالیت کے بکرے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ پورے ملک سے اس انوکھے بکرے کو دیکھنے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ایک شخص نے اس کی بولی 51 لاکھ لگا دی لیکن بکرے کا مالک اسے کم قیمت میں دینے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہے۔

 

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اس بکرے کے مالک کا تعلق انڈین ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ سے ہے۔

 

بکرے کے مالک کا نام سمادھن چوہان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے اس کا نام ”ٹائیگر” رکھا ہے۔ یہ بکرا جسامت اور وزن میں کے اعتبار سے اس نسل کے باقی جانوروں سے بہت بڑا ہے۔

 

سمادھن چوہان نے بتایا کہ اسی خاصیت کی وجہ سے میرے بکرے ”ٹائیگر” کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ میں اسے بیچنے جاتا ہوں تو لوگ لاکھوں میں اس کی بولی لگاتے ہیں لیکن میرا اٹل فیصلہ ہے کہ میں اسے ایک کروڑ روپے سے کم قیمت پر کسی صورت نہیں بیچوں گا۔

 

اس کا کہنا تھا کہ ”ٹائیگر” کی آخری بولی 51 لاکھ روپے لگی ہے لیکن یہ رقم میری ڈیمانڈ سے انتہائی کم ہے۔ یہ نادر ونایاب بکرا ہے، اس کے مول میں کم نہیں کر سکتا۔ اگر کسی نے لینا ہے تو ایک کروڑ ادا کرے اور یہ بکرا لے جائے۔

 

اس بکرے کی 51 لاکھ قیمت لگانے والے ایک بھارتی شہری ندیم شیخ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے دوران جس جانور ”اللہ” کا نام لکھا ہو اس کی مانگ بہت بڑھ جاتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.